مرکز پر مسلم تنظیموں کا الزام

نئی دہلی /22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) باوقار تعلیمی اداروں کو اقلیتی موقف کا تنازعہ انتخابی فوائد کے لئے یو پی اور مغربی بنگال انتخابات کے پیش نظر کھڑا کرنے کا مرکز پر الزام عائد کرتے ہوئے جنرل سکریٹری جماعت اسلامی ہند سلیم انجینئر نے تقریر کی، جب کہ صدر کل ہند مجلس مشاورت نوید حامد نے کہا کہ حکومت آگ سے کھیل رہی ہے اور انتخابی فوائد کے لئے مسلمانوں اور دلتوں کے درمیان نفرت پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ صدر جے این یو طلبہ یونین شہلا شورا اور مسلم یونیورسٹی کے سابق طلبہ یونین کے صدر عبد اللہ اعظم اور جامعہ طلبہ فورم کے قائد میراں حیدر نے بھی احتجاجی بیانات دیئے۔