پٹنہ 21 جون (سیاست ڈاٹ کام) نائب وزیر اعلیٰ بہار سشیل کمار مودی نے مرکز سے مطالبہ کیا ہے کہ گیارہویں فینانس کمیشن تجاویز کے مطابق فینانس کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹیکس ریونیو کی مختص شدہ رقم میں اضافہ کرے۔ اس کے علاوہ انھوں نے آفات سماوی انتظامات کے سارے اخراجات کو مرکز کی جانب سے برداشت کرنے کی وکالت کی ہے۔ پندرھویں فینانس کمیشن کی ٹیم چیرمین این کے سنگھ کی زیرقیادت 10 جولائی سے بہار کا تین روزہ دورہ کرنے والی ہے۔ سشیل کمار مودی جو فینانس کا قلمدان بھی رکھتے ہیں کہاکہ گیارہویں فینانس کمیشن نے ریاست کیلئے 12.589 فیصد ریونیو ٹیکس رقم کا حصہ مختص کیا تھا لیکن چودھویں فینانس کمیشن نے اُس کو گھٹاکر صرف 9.6 فیصد کردیا۔ انھوں نے کہاکہ ریاستی حکومت دورہ کرنے والی ٹیم کو 12 جولائی کو ایک یادداشت پیش کرے گی۔
دہشت گردی فنڈنگ ماسٹر مائنڈ رمیش شاہ پر اے ٹی ایس کا شکنجہ
لکھنؤ، 21 جون (یواین آئی) اترپردیش میں گورکھپور دہشت گردی فنڈنگ معاملہ میں مطلوب ماسٹر مائنڈ رمیش شاہ کو مہاراشٹر کے پونے سے اے ٹی ایس کی کانپور یونٹ اور مہاراشٹر اے ٹی ایس کی مشترکہ ٹیم نے گرفتار کر لیا۔اے ٹی ایس کے سرکاری ذرائع نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ شاہ کو ٹرانزٹ ریمانڈ پر لکھنؤ لایا جا رہا ہے اور اس کو عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ پر لیا جائے گا۔ ملزم سے پیشگی پوچھ گچھ کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ شاہ کو پونے سے دونوں ریاستوں کی اے ٹی ایس کی مشترکہ ٹیم نے 19 جون کو گرفتار کیا تھا۔