بھاگلپور ، 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بھاگلپور کی ایک عدالت نے آج مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر اشونی کمار چوبے کے بیٹے اریجیت شاشوت کی پیشگی ضمانت کی عرضی مسترد کردی۔ اسے اس ضلع میں پیش آئے فرقہ وارانہ جھڑپوں سے متعلق ایک کیس میں گرفتاری کا اندیشہ ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنس جج کمود رنجن نے 38 سالہ اریجیت کی ضمانت عرضی مسترد کی۔