مرکزی وزیر وی کے سنگھ کا آصفہ کے واقعہ پر اظہار افسوس

سری نگر : مرکزی مزیر وی کے سنگھ نے آصفہ کیس پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کٹھوعہ میں ۸؍ سال کی بچی کے ساتھ کو ہو ا اس سے یہی لگتا ہے کہ انسان ہونا ایک گالی ہے۔جانور کہیں اچھے ہیں۔مرکز کی مودی حکومت کی جانب سے وی کے سنگھ ایسے پہلے وزیر ہیں جنہوں نے اس سنگین جرائم کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔وی کے سنگھ ٹوئیٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں لکھا تھا کہ انسان اور جانور میں فرق ہونا چاہئے ۔لیکن کٹھوعہ میں جو ہوا اس سے یہی لگتا ہے کہ انسان ہونا ایک گالی ہے۔جانو ر کہیں زیادہ اچھے ہیں۔شائد ہی ایسا کوئی ہوگا جو اس واقعہ پر جذباتی نہ ہوا ہو۔لیکن میں یہ بات جذبات سے ہٹ کر کہنا چاہتا ہو ں کے مجروں کو ایسی سزا ملنی چاہئے کہ اس کی مثال ہمیں نسل در نسل یاد رہے ۔