سری ہری کوٹہ 24 جون ( آئی این این ) مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ سائینس و ٹکنالوجی وائی ایس چودھری نے آج سری ہری کوٹہ میں ستیشدھون اسپیس سنٹر ( اسرو ) کا دورہ کیا اور انہوں نے 20 سٹیلائیٹس بیک وقت داغنے پر سائینسدانوں اور اس مشن سے جڑے تمام افراد کو مبارکباد دی۔ مسٹر چودھری نے اس موقع پر ایک قومی کانفرنس کا بھی افتتاح انجام دیا۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ ہندوستان کے ایک کاٹو ساٹ اور دو دوسرے سٹیلائیٹس کے بشمول 17 بیرونی سٹیلائیٹس کو بھی ہندوستان نے بیک وقت داغا ہے ۔ یہ سٹیلائیٹس امریکہ ‘ کناڈا ‘ جرمنی اور انڈونیشیا جیسے ممالک سے تعلق رکھتے تھے جنہیں ہندوستان نے خلا میں داغا ہے ۔