مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو کا دورہ یونیورسٹی آف حیدرآباد

حیدرآباد 2 اگسٹ (آئی این این) مرکزی وزیر شہری ترقی ایم وینکیا نائیڈو نے اتوار کو یونیورسٹی آف حیدرآباد کا دورہ کیا اور ’’یونیورسٹی وتھ پوٹینشیل فار ایکسلینس، فیز ۔ II‘‘ اسکیم کے تحت یو جی سی کی جانب سے فراہم کئے گئے فنڈ سے تعمیر کی جانے والی عمارت کا جائزہ لیا۔ سنٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں نے جنھیں تعمیر کے کام کنٹراکٹ دیا گیا ہے، مرکزی وزیر کو اس کے موجودہ موقف سے واقف کروایا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر آر پی شرما، فینانس آفیسر بی پانڈو ریڈی، رجسٹرار ایم سدھاکر اور یو پی ای۔ II کے تین کوآرڈی نیٹرس موجود تھے۔ یونیورسٹی کے عہدیداروں نے وزیر موصوف کو یو جی سی سے ناکافی گرانٹ کے باعث ہونے والی دشواریوں سے بھی واقف کروایا اور ان سے خواہش کی کہ جملہ منظورہ گرانٹ کے باقی حصہ کی اجرائی کیلئے مداخلت کریں ۔
شریعت انفارمیشن سرویس کی نشست
حیدرآباد 2 اگسٹ (راست) جامع مسجد سانچہ توپ، گن فاؤنڈری میں 3 اگسٹ بعد نماز عصر شریعت انفارمیشن سرویس کی نشست میں ’’اسلامی معاشرہ کیسا ہو؟‘‘ پر حافظ محمد اسحق کمال قادری مخاطب کریں گے۔