مرکزی محکموں کی کانگریس قائدین کو ہراسانی کی تردید:راجناتھ

بنگلورو ۔ /18 ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج اس الزام کو مستر د کردیا کہ مرکزی حکومت محکموں کو کانگریس اور جے ڈی ایس قائدین کو ہراساں کرنے کیلئے استعمال کررہی ہے ۔ کیونکہ کرناٹک میں کانگریس زیرقیادت مخلوط حکومت جے ڈی ایس کے ساتھ اتحاد کے ذریعہ قائم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایسا نہیں سمجھتے کہ سی بی آئی اور ای ڈی کا کام مخالفین کو ہراساں کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا سوچنا غلط ہوگا ۔