علیگڑھ۔/13نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) علیگڑھ مسلم یونیورسٹی ایچ آر ڈی وزارت کو مطلع کیا گیا ہے کہ ویمنس کالج کی انڈر گریجویٹ طالبات کی جانب سے اسے سنٹرل لائبریری تک رسائی کی ایک درخواست موصول ہوئی ہے جس پر غو ر و خوض کیا جارہا ہے۔وزارت فروغ انسانی وسائل نے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے وضاحت طلب کی تھی کہ یونیورسٹی کی کلیدی لائبریری جو یونیورسٹی کیمپس میں واقع ہے ، تک خاتون انڈر گریجویٹس کو آنے کی اجازت کیوں نہیں دی جارہی ہے، جس پر وزیر سمرتی ایرانی نے یہ ریمارک کیا تھا کہ اجازت نہ دینا خواتین کی توہین کے مترادف ہے۔اے ایم یو رجسٹرار ڈاکٹر افسر علی خاں نے اپنے جواب میں کہا کہ اے ایم یو ویمنس الج ایک انڈر گریجویٹ کالج ہے جس کی اپنی لائبریری، لیباریٹریز، ہاسٹلس ، ڈائننگ ہال اور اسپورٹس سہولیات ہیں۔