مرکزی سرکاری ملازمین کے گرانی الائونس میں 2 فیصد کا اضاٖٖفہ

نئی دہلی ،29اگست (یواین آئی ) مرکزی سرکار کے ملازمین اور پنشنرکے مہنگائی گرانی الائونس میں 2 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے ۔وزیراعظم نریندر مودی کی زیر ِصدارت چہارشنبہ کو یہاں کابینہ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ۔مرکزی سرکار کے ملازمین کا مہنگائی بھتہ دو فیصد بڑھ کر اب نو فیصد ہو جائے گا ۔یہ اضافہ مرکزی سرکار کے پنشن یافتگان کے لئے بھی لاگو ہو گا۔مہنگائی بھتے کا یہ اضافہ یکم جولائی سے لاگو ہوگا اور اس سے سرکاری خزانہ پر 6112.20کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا اور رواں مالی سال میں خزانے پر اس کا 4070.80 کروڑروپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔ اس مہنگائی بھتے سے مرکزی سرکار کے 48.41 لاکھ ملازمین اور 62.3 لاکھ پنشن یافتگان مستفید ہوں گئے ۔مہنگائی بھتے میں یہ اضافہ ساتوں پے کمیشن کے تحت کیا گیا ہے ۔