مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا آج اجلاس

حیدرآباد۔/18فبروری، ( راست ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علمائے دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ جمادی الاولیٰ 19فبروری کو 6بجے شام بمقام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ زیر نگرانی حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری، معتمد صدر مجلس علمائے دکن منعقد ہوگا۔ معزز اراکین رویت ہلال کمیٹی سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے، اور عامتہ المسلمین سے خواہش کی جاتی ہے کہ جس کسی کو چاند نظر آئے وہ فون نمبر 24603597 پر 8بجے تک اور 8بجے کے بعد فون نمبرات 24576832 ، 24513245 ، 24521088 پر اور موبائیل نمبرات9866112393 ، 9000008138 پر رویت کی صورت میں اطلاع دیں تاکہ شرعی شہادت کی تکمیل کے بعد اعلان کیا جاسکے۔ رویت ہلال کمیٹی نے رویت کے سلسلہ میں معقول انتظامات کئے ہیں تاکہ حصول اطلاعات میں سہولت ہو۔