دو زمروں میں تقسیم ، 16 آپریٹرس کو حج 2015 کوٹہ بھی مختص ہوگا
حیدرآباد ۔ 21۔ مئی (سیاست نیوز) مرکزی حج کمیٹی نے خانگی ٹور آپریٹرس کی فہرست کو منظوری دیدی ہے جس میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے 25 ٹورس آپریٹرس شامل ہیں ۔ حج کمیٹی کی جانب سے منظورہ فہرست میں حیدرآباد کے 12 ٹورس آپریٹرس کو پہلے زمرے کے آپریٹرس میں شامل رکھا گیا ہے جبکہ دوسرے زمرے میں 16 ٹور آپریٹرس کو حج 2015 ء کا کوٹہ مختص کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ پہلے زمرے میں جن آپریٹرس کو شامل رکھا گیا ہے ان میں الحراء ٹورس اینڈ ٹراویلس ، آرک انٹرپرائزس ٹراویل ایجنسی ، شریف ٹورس اینڈ ٹراویلس ، مدینہ ٹورس اینڈ ٹراویلس ، رزاق انٹرپرائزس ، رابطہ حج عمرہ ٹورس ، عرفات ٹورس حج اینڈ عمرہ گروپ ، الاعظم ٹورس اینڈ ٹراویلس ، رائل ٹراویل اینڈ کارگو سرویس ، ال یٰسین ٹورس اینڈ ٹراویلس ، الٹن ٹراویلس اینڈ کارگو اور گولڈن ٹراویل شامل ہیں ۔ جنہیں مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے کوٹہ منظور کیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں دوسرے زمرے میں بھی تقریباً 16 ٹورس آپریٹرس کو مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے منظوری فراہم کی گئی ہے جن میں الوطن ٹورس اینڈ ٹراویلس ، یونک ٹراویلس ، فضل حج گروپ ، بسم اللہ ٹورس اینڈ ٹراویلس ، الفہد حج اینڈ عمرہ ٹورس اینڈ ٹراویلس ، حسامیہ ٹورس اینڈ ٹراویلس ، ثناء ٹورس اینڈ ٹراویلس ، ایرورلڈ ٹورس اینڈ ٹراویلس ، ایرونگ ٹراویل اینڈ کارگو ایجنسی ، ال محسن ٹورس اینڈ ٹراویلس ، حج اینڈ عمرہ گروپس ، ایم جی حج گروپ ، ہاریزن ٹراویلس پرائیویٹ لمیٹیڈ، المکہ حج اینڈ عمرہ ٹورس اینڈ ٹراویلس ، گولڈن ونگس ٹراویلس سرویسیس اور الاقصی ٹورس اینڈ ٹراویلس شامل ہیں ۔ مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے منظورہ خانگی ٹور آپریٹرس کو ہی حج 2015 ء کے دوران عازمین حج کو لے جانے کی اجازت حاصل رہے گی ۔ مرکزی حج کمیٹی کے ذرائع کے بموجب جن ٹور آپریٹرس کو منظوری فراہم کی گئی ہے ان کے علاوہ دیگر ایجنسیز کو حج کی خدمات انجام دینے کی اجازت حاصل نہیں رہے گی ۔ چونکہ مرکزی وزارت خارجہ کی جانب سے جن ٹور آپریٹرس کو مجاز تصور کیا گیا ہے انہیں کوٹہ مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ باوثوق ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے بموجب کوٹہ کی تخصیص کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا ہے اور بہت جلد حج کمیٹی کی ویب سائیٹ پر ٹور آپریٹرس کو منظورہ کوٹہ کی تفصیل فراہم کی جائے گی ۔