حیدرآبادیکم فروری (یواین آئی) وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ وجئے سائی ریڈی نے مرکزی بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں ارون جیٹلی کی جانب سے پیش کردہ بجٹ میں اے پی کو نقصان ہوا۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دیگر ریاستوں کے میٹرو ریل پروجیکٹس کے لئے بھاری فنڈس الاٹ کئے گئے تاہم وشاکھاپٹنم میں ریلوے زون کے طویل عرصہ کے مطالبہ پر بجٹ میں کوئی تذکرہ نہیں ہے ۔