حیدرآباد29اپریل (یواین آئی)مرچ کے کسانوں کو ان کی پیداوار پر اقل ترین امدادی قیمت کی فراہمی میں ناکامی کا حکومت پر تلنگانہ تلگودیشم نے الزام لگایا۔گزشتہ شب تانڈور میں منعقدہ تلگودیشم پارٹی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوے تلنگانہ تلگودیشم کے صدر ایل رمنا نے کہاکہ مرچ کے کسانوں کو اقل ترین امدادی قیمت نہ ملنے سے پریشان کسانوں کی حکومت کو کوئی فکر نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے کسان کافی مشکل صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں اور چندرشیکھر راو حکومت کسانوں کے اہم مسائل کے حل میں ناکام رہی ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ کسانوں کو اقل ترین امدادی قیمت کے مسئلہ پر ان کی پارٹی کی حکمت عملی یکم مئی کو تیار کی جائے گی۔انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ ریاست میں برسراقتدار آنے پر کسانوں کو نہ صرف ان کی پیداوار پر اقل ترین امدادی قیمت ادا کی جائے گی بلکہ منڈل واری سطح پر خریداری کے سنٹرس قائم کئے جائیں گے۔
اس سلسلہ میں جلسہ میں قراردادیں بھی منظور کی گئیں۔