کولم ۔ 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال سے نقل مقام کرکے یہاں آنے والا ایک ورکر، جس پر ہفتوں قبل یہاں سے قریب ایک مرغ کی چوری کرنے کے شبہ پر دو لوگوں نے مبینہ طور پر حملہ کیا تھا اور اس کے سر اور گردن پر زخم آئے تھے، ان زخموں کے باعث وہ فوت ہوگیا۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔ اس آدمی کی موت کے پیش نظر پولیس نے قتل کا ایک کیس درج کیا اور آج ان دونوں کو گرفتار کیا جنہیں قبل ازیں اس واقعہ کے دن 24 جون کو حملہ کرنے کیلئے بک کرنے کے بعد جانے دیا گیا تھا۔ 34 سالہ مانک رائے جسے درد کی شکایت کے بعد سی ٹی اسکین کروانے کا حال میں مشورہ دیا گیا تھا۔ اتوار کو دواخانہ جاتے وقت راستہ میں فوت ہوگیا۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔ پولیس کے مطابق مانک رائے گذشتہ تین سال سے قریبی انچل میں ایک مین کے ہیلپر کے طور پر کام کررہا تھا۔ 24 جون کو وہ ایک مرغ خریدنے کے بعد گھر جارہا تھا کہ دو آدمیوں نے اسے روکا اور پوچھا کہ آیا اسے چوری کیا گیا ہے کیونکہ اس علاقہ میں اس طرح کی چوری کے واقعات ہونے کی اطلاعات تھیں۔