نئی دہلی ۔ /28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے بیگم پور علاقہ میں ایک 18 سالہ نوجوان اور اس کے دو ساتھیوں کو اسکول کے باہر پارک میں مذہبی نعرہ لگانے سے انکار پر زدوکوب کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ /26 مارچ کو پیش آیا اورنوجوان کی شکایت پر پولیس نے زدوکوب کرنے والے تین لڑکوں کو طلب کیا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ اس علاقہ میں واقع مدرسہ کے قریب پارک میں یہ لڑائی ہوئی لیکن نوجوان کا بیان مبہم ہے اور ابتداء میں اس نے ایسی کوئی بات نہیں بتائی۔ زخمی نوجوان نے بعد ازاں پولیس کو بتایا کہ اسے جئے ماتا دی نعرہ لگانے کیلئے کہا گیا تھا ۔