مذہبی رہنما داتی مہاراج پر پولیس کا فردجرم پیش

نئی دہلی ۔ یکم اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی پولیس نے آج خودساختہ مذہبی رہنما داتی مہاراج اور دیگر کے خلاف عصمت ریزی کے ایک مقدمہ میں جس کی شکایت ایک خاتون بھکت نے کی تھی فرد جرم پیش کردیا ۔ یہ فرد جرم ساکیٹ عدالت میں قانون تعزیرات ہند کی دفعہ 376 اور 377 ( عصمت ریزی اور غیرفطری جرائم کے تحت پیش کیا ہے ) پہلی دفعہ کے تحت مقدمہ میں اعظم ترین 7سال کی اور دوسری دفعہ کے تحت بھی سزائے قید ہوسکتی ہے ۔ دریں اثناء دہلی کمیشن برائے خواتین کی صدرنشین سواتی مالی وال نے مطالبہ کیا کہ پولیس نے ہنوز خودساختہ مذہبی رہنما کو گرفتار نہیں کیا ہے ۔ دہلی پولیس کا فرد جرم ٹھیک ہے لیکن داتی مہاراج کو گرفتار کرنا ضروری ہے ۔ جب کہ عصمت ریزی کے تمام دیگر ملزمین کو فوری گرفتار کیا جاتاہے پھر یہی طریقہ خود ساختہ مذہبی رہنما کے خلاف کیوں اختیار نہیں کیا گیا ۔