مذہبی خبریں

قرآن مجید کو ترجمہ و تفسیر کے ساتھ پڑھنے کا مشورہ
بزم علم و ادب شعبہ خواتین کا اجلاس
پروفیسر اشرف رفیع ، سیدہ عابدہ کریم و دیگر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 17 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : بزم علم و ادب شعبہ خواتین کے زیر اہتمام منعقدہ مذہبی و ادبی اجلاس میں پروفیسر اشرف رفیع نے کہا کہ انجمن دنیا و آخرت کی کامیابی کی فکر صحیح پیدا کررہی ہے ۔ صدر شعبہ خواتین سیدہ عابدہ کریم نے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ’ قرآن مجید ‘ کو ترجمہ و تفسیر سے پڑھیں تاکہ ہم عملی طور پر احکام خداوندی کے پابند ہوسکیں ۔ قرآن اور سنت رسولؐ سے دوری کا نتیجہ ہے کہ ہر میدان میں مسلمان رسوائی کا شکار بن رہے ہیں ۔ ڈاکٹر جوہر جہاں نائب صدر شعبہ نے ’ قرآن کو سمجھنا کیوں ضروری ہے ‘ پر کہا کہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ خود بھی قرآن پڑھیں اور سمجھیں اور ساتھ ہی ساتھ گھر میں لڑکیوں کو بالخصوص بٹھا کر سمجھائیں ۔ رفیعہ نوشین جنرل سکریٹری شعبہ نے ’ آخری چہارشنبہ ‘ پر مزاحیہ مضمون سنایا جس میں توہمات سے بچنے کی ترغیب دی گئی ۔ اسریٰ تبسم نے ’ جسم اور دماغ کی صحت سے متعلق مضمون سنایا جس میں بتلایا گیا کہ دماغ کو پاک و صاف خیالات سے جسم میں بھی تندرستی قائم رہتی ہے ۔ سیدہ سراج نے الیکشن کے موضوع پر اشعار سنایا ۔ محترمہ شبینہ فرشوری نے سورہ فاتحہ کا منظوم ترجمہ اور ممتاز جہاں عشرت نے نعت شریف سنا کر سماں باندھ دیا ۔ محفل خواتین کی بانی رکن محترمہ مظفر النساء ناز اور بزم خواتین کی صدر امت الغفور صادقہ موجود تھیں جن کی دعا پر جلسہ اختتام کو پہنچا آخر میں رفیعہ نوشین نے شکریہ ادا کیا ۔۔

ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ 17 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام محفل ختم دلائل الخیرات ( درود شریف ) و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء زیر نگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی قادری جمعرات بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینی شکر گنج مقرر ہے ۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا ۔ بعد نماز عشاء نگران محفل کا خطاب اور جماعت ابوالفداء کا قصیدہ بردہ شریف اور ذکر و سلوک و مراقبہ کی مجلس رہے گی ۔۔

محفل ذکر و درود شریف
حیدرآباد ۔ 17 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : خانقاہ صوفیہ ابوالعلائیہ روبرو مسجد پیارو میاں مصری گنج ’ محفل ذکر و درود شریف ‘ بروز جمعرات بعد نماز عشاء 9 بجے بہ سرپرستی سجادہ نشین و متولی مقرر ہے ۔۔

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 17 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی القاسمی کے بموجب 18 اکٹوبر جمعرات بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت مولانا محمد غوث رشیدی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ مولانا سید احمد ومیض مخاطب کریں گے ۔ نماز ظہر 1-30 بجے ہوگی ۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا ۔۔

تعمیر ملت کی مجلس استقبالیہ کا اجلاس
بضمن یوم رحمتہ للعالمین ؐ و یوم صحابہؓ
حیدرآباد ۔ 17 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : کل ہند مجلس تعمیر ملت کی جانب سے منعقد ہونے والے یوم رحمتہ للعالمینؐ و یوم صحابہؓ کے معتمد استقبالیہ ڈاکٹر یوسف حامدی کے بموجب استقبالیہ کا چوتھا اجلاس 19 اکٹوبر کو بعد نماز مغرب صدر دفتر تعمیر ملت زیر صدارت جناب محمد مسیح الدین فاروقی صدر مجلس استقبالیہ منعقد ہوگا ۔۔

دینی اجتماع
حیدرآباد ۔ 17 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام دینی اجتماع 18 اکٹوبر کو بعد نماز عشاء سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ مولانا محمد فاروق رضا قادری کا ’ عظمت اولیاء کرام ‘ پر خطاب ہوگا ۔۔

جلسہ فیضان غوث اعظمؒ
حیدرآباد ۔ 17 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : الگیلانی عالمی سوسائٹی کے زیر اہتمام جلسہ فیضان حضرت سیدنا غوث اعظم ؒ 18 اکٹوبر بعد نماز مغرب اردو گھر مغل پورہ میں مقرر ہے ۔ نگرانی جناب واصف احمد علوی کریں گے ۔ مہمان خصوصی مولانا محمد ظہیر قادری خطاب کریں گے ۔۔

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 17 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : حضرت محمد جعفر علی شاہ وارثی قادریؒ کا عرس شریف 20 اور 21 اکٹوبر کو بنڈل گوڑہ بہادر پورہ اندرون احاطہ حضرت سید شاہ حبیب احمد قادری وارثی خاکی شاہؒ میں منعقد ہوگی ۔ نگرانی و مراسم عرس شریف سجادہ نشین و متولی انجام دیں گے ۔۔

عرس شریف
٭٭ مولانا سرکار سیدنا امیر ابوالعلاء کی سالانہ فاتحہ اور الحاج صوفی پیر خواجہ عزت اللہ شاہؒ ابوالعلائی خلیفہ حضرت شیخ المشائخ سید عنایت حسین دیوان جی ؒ کی تقاریب 19 اکٹوبر کو بعد عصر تلاوت قرآن مجید ذکر اللہ و درود شریف بعد مغرب محفل سماع ، نعت شریف و گلپوشی حجاج کرام سلام بحضور ؐ تناول طعام بمقام خانقاہ عزت منزل بیگم بازار زیر نگرانی سجادہ نشین الحاج پیر صوفی شاہ خلیفہ دیوان جی اجمیریؒ منعقد ہورہی ہے ۔۔