مذہبی اقلیتوں پر حملے ،مودی کی مجرمانہ خاموشی بے نقاب:سی پی ایم

نئی دہلی ۔ 29 مارچ(سیاست ڈاٹ کام) مذہبی اقلیتوں پر حملے کے واقعات پر وزیراعظم نریندر مودی کی مجرمانہ خاموشی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سی پی آئی ایم نے کہا کہ حکومت کا یہ دعویٰ بے نقاب ہوچکا ہے کہ وہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے ۔ سی پی آئی ایم پولیٹ بیورو رکن سیتارام یچوری نے کہا کہ موجودہ حکومت کے قیام کے بعد سے وزراء اور ارکان پارلیمنٹ مسلسل مذہبی اقلیتوں کے خلاف نفرت پھیلارہے ہیں ۔