مدھیہ پردیش میں 48 ہزار ملازمین کی خدمات مستقل کرنے کا فیصلہ

بھوپال۔/7 اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) تہواروں کے موسم کی موقع پر حکومت مدھیہ پردیش نے آج یومیہ اجرت پر کام کرنے والے 48,000 ملازمین کی خدمات کو مستقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلہ سے سرکاری خزانہ پر 280کروڑ روپئے کا سالانہ بوجھ عائد ہوگا۔چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں مذکورہ تجویز کو منظوری دیدی گئی ۔اس فیصلہ کے مطابق یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین جنہوں نے 16مئی 2007 سے یکم ستمبر 2016 تک خدمات انجام دی ہیں ان کی ملازمت کو مستقل کردیا جائیگا۔
پوجا کیلئے صدر جمہوریہ کی
اپنے آبائی مکان کو آمد
میراٹی ( مغربی بنگال ) 7 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی آج بیربھوم ضلع میں کرنہار کے مقام پر پہونچ گئے جہاں ان کی بڑی بہن کا گھر ہے ۔ صدر جمہوریہ یہاں درگا پوجا میں حصہ لیں گے ۔ صدر جمہوریہ میراٹی میں اپنے آبائی گھر میں اور کرنہار میں چار دن گذاریں گے ۔ ہیلی پیاڈ پر صدر جمہوریہ کا فشریز کے وزیر چندرناتھ سنہا ‘ بیربھوم کے ضلع مجسٹریٹ پی موہن گاندھی اور پولیس عہدیدار سدھیر نیلاکنٹم نے استقبال کیا ۔ یہاں پوجا کرنے کے علاوہ صدر جمہوریہ بہرامپور ( مرشد آباد ضلع ) میں فوج کے ایک پروگرام میں بھی حصہ لیں گے جو کل ہونے والا ہے ۔ وہ اتوار کو استمی پوجا کے بعد صحت شعور بیداری پروگرام میں شرکت کرینگے ۔