علی راجپور (مدھیہ پردیش) ۔ یکم / نومبر (سیاست ڈاٹ کام) حلقہ لوک سبھا رتلم کے ایک ٹاؤن میںواقع دو درگاہوں پرچادریں جلی ہوئی حالت میں پائی گئی ہیں ۔ اس حلقہ میں /21 نومبر کو ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں ۔ ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس کمار سوربھ نے بتایا کہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چکی والے بابا اور جھاڑی والے بابا درگاہوں میں جو کھنڈوا ۔ بروڈہ شاہراہ پر پٹیل پبلک اسکول کے قریب واقع ہیں ، چادریں جلی ہوئی حالت میں پائی گئی ۔ یہ دو درگاہیں کافی مشہور ہیں اور مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ہندو عقیدت مندوں کی کثیر تعداد بھی یہاں آتی ہیں۔
ادیبوں ، سائنسدانوں کوتجاویز پیش کرنے راجناتھ سنگھ کا مشورہ
واراناسی ۔ یکم / نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں بڑھتی عدم رواداری تناظر کے پس منظر میں وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے فنکاروں اور دانشوروں کے خواہش کی ہے کہ وہ وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں اور اس بحران کو حل کرنے کی تجاویز پیش کریں ۔ انہوں نے یہ جاننا چاہا کہ اس مسئلہ پر این ڈی اے حکومت اور وزیراعظم کو کیوں نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایوارڈس واپس کرنا درست نہیں ہے ۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے ان کی تجاویز پر سنجیدگی سے عمل آوری کا یقین دلایا ۔