حیدرآباد ۔ 24 ۔ جون : ( این ایس ایس) : مدھیہ پردیش کا سیاحتی آل انڈیا روڈ شو شہر حیدرآباد میں داخل ہوچکا ہے جب کہ آج اس روڈ شو کا ہوٹل دی پلازا حیدرآباد میں ’ آئیے مدھیہ پردیش کی بات کریں ‘ کے موضوع پر انعقاد عمل میں آیا ۔ اس روڈ شو کے ایم ڈی تنوی سندریال نے یہاں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس روڈ شو کا مقصد مدھیہ پردیش کے سیاحتی مقامات سے متعلق عوام میں آگاہی پیدا کرنا ہے اور تلنگانہ کے عوام کو مدھیہ پردیش کے سیاحتی سفر کی جانب راغب کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا مدھیہ پردیش کے سیاحتی پراجکٹس کے فروغ کے لیے چند پالیسیاں بنائی گئی ہیں ان پالیسیوں میں اراضی الاٹمنٹ پالیسی ، تاریخی ورثہ پالیسی و دیگر پالیسیاں شامل ہیں ۔ اس روڈ شو کے ایم ڈی تنوی سندریال ریاست تلنگانہ کے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تلگو ریاست تلنگانہ کے عوام کی بڑی تعداد مدھیہ پردیش کے جنگلی جانوروں کے مقامات اور یہاں کے مذہبی اشیاء کو دیکھنے کا شوق رکھتے ہیں ۔۔