مدرسے ’جہالت کے اڈے‘پاکستانی وزیر کا ریمارک

اسلام آباد ، 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک پاکستانی وزیر نے مدرسوں کو ’’جہالت کے اڈے‘‘ قرار دیتے ہوئے تنازعہ چھیڑ دیا ہے ، جس پر ملک کی درس گاہوں نے شدید ردعمل ظاہرکرتے ہوئے اُن کی برطرفی کا مطالبہ کیاہے ۔ وزیراطلاعات پرویز رشید نے حال میں کہا : ’’یہ جہالت کی درسگاہیں جنھیں ہم عطائے اور جانوروں کے چرم دیتے ہیں ، سماج کو نفرت اور قدامت پسندی کا نظریہ دے رہے ہیں ‘‘ ۔ اُن کے ریمارکس نے کٹرپسند گروپوں میں طوفان برپا کردیا ہے ، جو ان مدرسوں کو چلاتے ہیں ۔ انھوں نے وزیرموصوف کو ’مرتد‘ قرار دیا اور سڑکوں پر احتجاج منظم کرتے ہوئے اُن کی برطرفی کا مطالبہ کیا ۔ دریں اثناء وزیر دفاع خواجہ آصف نے آج قومی اسمبلی میں اپنے کابینی رفیق کا دفاع کیا ۔