نئی دہلی 7 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی حکومت نے ایک سوال کے آر ٹی آئی جواب میں بتایا کہ حکومت کی جانب سے مدرسوں اور دیگر روایتی تعلیمی مراکز کو مالی امداد فراہم کرتی ہے تاکہ معیاری تعلیم فراہم کرنے کیلئے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے لیکن ان کو عصری بنانا رضاکارانہ عمل ہے ۔ اسکول ایجوکیشن و لٹریسی ڈپارٹمنٹ وزارت فروغ انسانی وسائل کے جواب کے بموجب ملک کی مختلف ریاستوں میں مدرسوں میں معیاری تعلیم فراہم کرنے کی اسکیم کے تحت 14,859 دینی مدارس کو جملہ 18.27 کروڑ روپئے کی رقم فراہم کی گئی ہے ۔ اس اسکیم کے تحت مدرسوں اور دیگر روایتی تعلمی اداروں کو مالی مدد فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ سائینس ‘ ریاضی ‘ سماجی علم ‘ ہندی اور انگریزی کو اپنے نصاب میں شامل کریں۔ تاہم مدرسوں کو عصری بنانا ایک رضاکارانہ عمل ہے ۔ حکومت نے یہ بھی کہا ہے کہ اس اسکیم کو موثر بنانے کیلئے کچھ تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔حکومت نے مدارس کو عصری بنانے سے متعلق آر ٹی آئی کے تحت کئے گئے ایک سوال کے جواب میں یہ بات اپنے جواب میں بتائی ہے ۔