واشنگٹن، 23 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں ڈوناڈ ٹرمپ انتظامیہ نے سابق ڈیموکریٹک صدر بارک اوباما کے فیصلہ کو منسوخ کرتے ہوئے خانگی اسکولوں میں مخنث طلبا کے حقوق کے تحفظ کیلئے کئے گئے فیصلے کو منسوخ کر دیا ہے ۔اوباما نے گزشتہ سال مئی میں خانگی اسکولوں کو یہ ہدایت دی تھی کہ وہ مخنث طلبا کے لئے بیت الخلا کی الگ سہولت فراہم کریں۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر انہیں ان کی مرضی کے خلاف بیت الخلا میں جانے کے لئے مجبور کیا گیا تو اسکولوں کو دی جانے والی مالی امداد روک دی جائیگی۔ ٹرمپ انتظامیہ نے اس ہدایات کو واپس لے لیا ہے جبکہ محکمہ انصاف اور تعلیم اس سلسلہ میں قانونی غورو خوض جاری رکھے ہوئے ہیں۔گذشتہ سال آٹھ نومبر کے انتخابات کے بعد سے ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ کافی تیز ہوا ہے ۔ سینکڑوں مخنث افراد وائٹ ہاؤس کے سامنے جمع ہوکر ٹرمپ کی اس کارروائی کی مخالفت کر رہے ہیں۔