مختلف کمیشنوں کے سربراہوں پر بھی استعفیٰ کا دباؤ

نئی دہلی۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) سابق یو پی اے حکومت کی جانب سے سیاسی تقررات کو برحاست کرنے کیلئے موجودہ حکومت نے مختلف ادارہ جات اور کمیشنوں کے سربراہوں کو استعفیٰ دینے کیلئے زور دیا ہے۔قومی کمیشن برائے خواتین، ایس سی کمیشن، ایس ٹی کمیشن اور انڈین کونسل برائے کلچرل ریسرچ کے سربراہوں کو بھی مستعفی ہونا پڑے گا۔ قومی کمیشن برائے خواتین کی چیرپرسن ممتا شرما ، ایس سی کمیشن کے چیرمین پی ایل پنیا اور آئی سی سی آر کے صدر کرن سنگھ پر زور دیا جارہا ہے تاہم نریندر مودی حکومت ، سابق کانگریس زیرقیادت حکومت کی جانب سے مقرر کردہ صدور اور سربراہوں کو ہٹاتے ہوئے غیرمعمولی اقدام کرنا چاہتی ہے۔ وزارت کے ذریعہ نے کہا کہ عموماً جب حکومت تبدیل ہوتی ہے تو سابق تقرر کردہ سربراہوں کو مستعفی ہونا پڑتا ہے۔