ناگپور ، 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وکیل و جہدکار پرشانت بھوشن نے آج مطالبہ کیا کہ جج بی ایچ لویا کی موت کی عدالتی تحقیقات یا ایس آئی ٹی انکوائری کرائی جائے۔
٭ چینائی : وزیراعظم مودی نے آج یہاں آنجہانی چیف منسٹر جیہ للیتا کے یوم پیدائش پر رعایتی ’اسکوٹر اسکیم‘ کا آغاز کیا۔
٭ سیکر ؍ جئے پور : سماجی جہدکار انا ہزارے نے آج کہا کہ مرکز اور راجستھان کی موجودہ حکومتوں کو عوام سبق سکھاسکتے ہیں۔
٭ جموں : پاکستانی دستوں نے آج جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں ایل او سی کے پاس دیہات کو نشانہ بناتے ہوئے مورٹار فائر کئے۔
٭ بنگلورو : صدر بی جے پی امیت شاہ کا اسمبلی چناؤ کا سامنا کرنے والی ریاست کرناٹک کو ایک اور دورہ شروع ہوا ہے۔
٭ نئی دہلی : سینئر ٹی وی جرنلسٹ راہول مہاجن کو راجیہ سبھا ٹیلی ویژن کا نیا ایڈیٹر انچیف مقرر کیا گیا ہے۔
٭ لکھنو : بی ایس پی سے خارج لیڈر نسیم الدین صدیقی کی کانگریس میں شمولیت پر پارٹی کے بعض گوشے ناراض ہوگئے ہیں۔