نئی دہلی 3نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) آج نئی دہلی میں یونیورسل پیس فیڈریشن نے اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کو سماجی ہم آہنگی، عالمی امن اور مختلف مذاہب و فرقوں میں تعاون کی سمت میں خدمات انجام دینے کے لئے ‘ایمبسڈر فورپیس’ کے اعزاز سے نوازا ۔پارلیمنٹ اینکسی میں منعقدہ پروگرام میں یونیورسل پیس فیڈریشن نے مسٹر نقوی کو ‘ایمبسڈر فار پیس’ کے اعزاز سے نوازا۔ اس پروگرام میں بڑی تعداد میں اراکین پارلیمنٹ، ملک و بیرون ملک سے مختلف علاقوں کے نمائندے اور مذہہی و سماجی لیڈر موجود تھے ۔اس فیڈریشن کو داکٹر سون میونگ مون اور شریک بانی ڈاکٹر ہاک جاہان مون نے قائم کیا تھا۔یہ فیڈریشن ان لوگوں کو ‘امبیسڈر فور پیس’ کے اعزاز سے نوازتی ہے