مخالف خواتین رویہ کے خلاف حکومت تلنگانہ پر تنقید : سنیتا لکشما ریڈی

حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( این ایس ایس) : سابق وزیر و کانگریس پارٹی قائد شریمتی سنیتا لکشما ریڈی نے چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو انتباہ دیا کہ وہ مخالف خواتین رویہ کو ترک کریں بصورت دیگر اس کو کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے آج یہاں گاندھی بھون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت ابھیا ہستم اسکیم کو ایک راشن کارڈ کے نام پر منسوخ کررہی ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پنشن اسکیم کے ساتھ ابھیا ہستم اسکیم کو بھی جاری رکھیں ۔ سابق وزیر نے مزید کہا کہ کے سی آر کے نئے اسکیمات نئی بوتل میں پرانی شراب کے مترادف ہیں ۔ مسز سنیتا لکشما ریڈی نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ کانگریس کی اسکیمات کو ہی مختلف ناموں سے پیش کررہی ہے ۔۔