حیدرآباد 23 مئی ( پی ٹی آئی ) صدر تلگودیشم این چندرا بابو نائیڈو نے آج ٹی آر ایس سربراہ کے چندر شیکھر راؤ کو ان کے مخالف سیما آندھرا ملازمین بیان پر تنقید کی ۔ چندر شیکھر راؤ نے کہا تھا کہ آندھرا سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو تلنگانہ سیکریٹریٹ میں کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔ اپنے ایک بیان میں نائیڈو نے کہا کہ یہ ریمارکس ایسے شخص کو ذیب نہیں دیتے جو چیف منسٹر بننے جا رہا ہے ۔ نائیڈو نے کہا کہ ایسے وقت میں جبکہ ریاست میں ملازمین کی تقسیم عمل میں آ رہی ہے اور مرکز کی معلنہ خطوط موجود ہیں ایسے میں چندر شیکھر راؤ کو اس طرح کا بیان نہیں دینا چاہئے تھا ۔ انہوں نے کہا کہ چندر شیکھر راؤ جذبات کو بھڑکا کر ووٹ حاصل کرنے کے بعد اب دونوں ریاستوں کے عوام کے درمیان مخاصمت پیدا کرنا چاہتے ہیں تاکہ ان میں مستقل اختلافات رہیں۔ ایسا بیان چیف منسٹر بننے والے لیڈر کیلئے بہتر نہیں ہے ۔