مخالفین کی نقل و حرکت کی واکی ٹاکیوں کے ذریعہ اطلاع

حیدرآباد 2 فبروری ( سیاست نیوز ) جی ایچ ایم سی پولنگ کے دوران مجلسی کارکن جہاں پولنگ میں مصروف تھے وہیں کچھ کارکنوں کو خاص طور پر مخالفین پر نظر رکھنے اور ان کے تعلق سے اطلاعات فراہم کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی ۔ خاص طور پر پرانا پل ‘ گھانسی بازار ‘ شاہ علی بنڈہ کے علاقوں میں مجلسی کارکنوں کو واکی ٹاکی سیٹ کے ساتھ اہم پوائنٹس پر متعین کردیا گیا تھا اور وہ ایک دوسرے کو مخالفین کی آمد و رفت کی اطلاع دے رہے تھے ۔ ان ہی کارکنوںکی فراہم کردہ اطلاعات کی بنیاد پر مختلف مقامات پر مخالف مجلس کارکنوں کو ہراسانی اور حملوں کا نشانہ بنایا گیا ۔