محکمہ ٹرانسپورٹ و نشہ بندی میں کانسٹبلس کی بھرتیوں کیلئے امتحان

حیدرآباد 26 جولائی (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں محکمہ جات ٹرانسپورٹ و نشہ بندی آبکاری میں کانسٹبلس کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے لئے جاریہ ماہ 31 جولائی کو تحریری ٹسٹ منعقد کیا جارہا ہے اور اس ٹسٹ میں شرکت کرنے امیدوار اپنے ہال ٹکٹس (www.tspsc.gov.in) کے ذریعہ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن مسٹر بی سبرامنیم نے یہ بات بتائی اور کہاکہ مذکورہ ویب سائیٹ سے ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کرلے سکتے ہیں۔ انھوں نے امیدواروں کو مشورہ دیا کہ امتحان سے دو دن قبل ہی اپنے ہال ٹکٹس ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرلیں۔