حیدرآباد۔ 30 ستمبر (پی ٹی آئی) تلنگانہ کے محکمہ محابس کے زیراہتمام منعقدہ ’جاب میلہ‘ مارکیٹنگ ایگزیکٹیو سے ڈرائیورس تک مختلف پیشوں کیلئے مجموعی طور پر حال ہی میں رہا شدہ 155 قیدیوں کو منتخب کیا گیا۔ بشمول فلپ کارٹ اور ایچ ڈی ایف سی 12 کمپنیوں نے ریاستی ادارہ برائے اصلاحی انتظامیہ کے زیراہتمام ہفتہ کو منعقدہ ’جاب میلہ 2018ئ‘ میں حصہ لیا جس میں 230 رہا شدہ قیدیوں نے شرکت کی تھی۔ ان میں 31 اضلاع سے تعلق رکھنے والے سابق مجرمین اور ملزمین بھی شامل ہیں۔ جن کے منجملہ 155 کو ڈرائیورس، ٹیکنیشینس ، ہاؤز کیپرس، الیکٹریشنس، مارکیٹنگ ایگزیکٹیوز، ہیلپرس اور دیگر جائیدادوں کیلئے منتخب کیا گیا۔ جون 2014ء میں تاسیس تلنگانہ کے بعد محکمہ محابس اپنے رہا شدہ قیدیوں کو ایک نئی زندگی کو شروعات کیلئے فروغ ہنرمندی، قرض اور روزگار کی فراہمی جیسے اقدامات کا آغاز کیا ہے۔ اس روزگار میلہ کا مقصد بھی رہا شدہ قیدیوں کو ایک باوقار زندگی گذارنے کیلئے آمدنی کے حصول کے ساتھ جرائم کے دوبارہ ارتکاب سے دورہ کو یقینی بنانا تھا۔