محکمہ فینانس سے آندھرائی عہدیداروں کے تبادلہ کا مطالبہ

حیدرآباد۔/2اپریل، ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ سکریٹریٹ کے محکمہ فینانس میں برسر خدمت آندھرائی عہدیداروں و ملازمین کو فی الفور آندھرا پردیش ریاست میںتبدیل کرنے کا محکمہ فینانس کے ملازمین یونین کے قائد شریمتی منگماں نے ریاستی چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے پرزور مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کے محکمہ فینانس میں خدمات انجام دیتے ہوئے ان آندھرائی عہدیدار و ملازمین اس محکمہ فینانس کی بعض خفیہ اطلاعات آندھرا پردیش کو فراہم کررہے ہیں۔ لہٰذا اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے والے آندھرائی عہدیداروں و ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکومت بالخصوص چیف منسٹر سے پرزور مطالبہ کیا اور ساتھ ہی ساتھ ملازمین کی تقسیم کے عمل میں سرعت پیدا کرکے جلد سے جلد مکمل کرنے کیلئے اقدامات کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔