محکمہ ریونیو میں تبدیلیاں لانے کے خلاف انتباہ

حکومت کے اقدام کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کی دھمکی ، ریونیو ایمپلائیز اسوسی ایشن
حیدرآباد ۔ /17 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ ریاستی ریونیو ایمپلائیز اسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے ریاستی محکمہ ریونیو میں تبدیلیاں لانے سے متعلق اعلان کرنے کی صورت میں بڑے پیمانے پر حکومت کے اقدامات کے خلاف جدوجہد شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تلنگانہ ریاستی تحصیلدار اسوسی ایشن آفس میں ریاستی محکمہ ریونیو کے ایمپلائیز (ملازمین) کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں محکمہ ریونیو کی کارکردگی سے متعلق حکومت کے موقف پر غور و خوض کیا گیا اور اپنے اس موقف کا اظہار کیا کہ اگر حکومت محکمہ ریونیو سے متعلق کوئی نیا قانون مرتب کرنے پر اس کا خیرمقدم کیا جائے گا ۔ اور حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرکے کسانوں کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہونے اور مسائل پیدا نہ ہونے کیلئے موثر کارکردگی کو یقینی بنایا جائے گا ۔ علاوہ ازیں محکمہ ریونیو کے ملازمین یہ چاہتے ہیں کہ حکومت کی جانب سے بہرصورت مکمل اراضیات کا سروے کروایا جائے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ریاستی محکمہ ریونیو کو کسی اور محکمہ میں ضم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ جس کے ساتھ ہی محکمہ ریونیو کے ملازمین نے اس اعلان کے خلاف اپنے سخت احتجاج کا مظاہرہ کیا اور چیف منسٹر کی اس تجویز پر سخت اعتراض کرتے ہوئے مخالفت کی ۔ ریونیو ایمپلائیز اسوسی ایشن کے منعقدہ اجلاس میں چند اہم فیصلے کئے گئے ۔ ان فیصلوں کی روشنی میں سب سے پہلے دو تین یوم کے دوران کارگزار صدر تلنگانہ ریونیو ایمپلائیز جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اعلان کیا

اور اجلاس میں گزشتہ چار سال کے دوران محکمہ ریونیو میں روبہ عمل لائی گئی ۔ اسکیمات و پروگراموں پر مبنی رپورٹ پیش کرنے کی قرارداد منظور کی گئی اور چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے محکمہ ریونیو سے متعلق کئے ہوئے ریمارکس پر سخت احتجاج کرنے کا اجلاس میں شریک ضلعی یونینوں کے عہدیداروں نے مطالبہ کیا ۔ علاوہ ازیں تلنگانہ ریاستی ریونیو ایمپلائیز سرویسیس اسوسی ایشن کے اجلاس میں تمام ملازمین و یونینوں کے قائدین نے چیف منسٹر کے ریمارکس کی سخت مذمت کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔ تلنگانہ ریاستی ریونیو ایمپلائیز سرویسیس اسوسی ایشن نے بتایا کہ ملازمین میں پائے جانے والے سخت ردعمل اور موقف کے پیش نظر ہی ریاستی محکمہ ریونیو کا تحفظ کرنے اور ریونیو ملازمین کو بھی تحفظ فراہم کرنے کے مقصد سے ہی تلنگانہ ریاستی ریونیو ایمپلائیز یونینوں پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل دی گئی اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے محکمہ ریونیو میں اصلاحات لائے جانے کا خیرمقدم کرنے اور ریاستی محکمہ ریونیو کے وقار کو متاثر کئے جانے والے کسی بھی فیصلوں کے خلاف بڑے پیمانے پر جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا ۔