325 جائیدادوں کی منظوری ، حکومت کا فیصلہ
حیدرآباد ۔ 27 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ کے محکمہ بہبود برائے خواتین و اطفال اور جسمانی معذورین میں مخلوعہ مختلف زمروں کی 325 جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کے لیے حکومت نے گرین سگنل دے دیا ہے ۔ اس سلسلہ میں پرنسپال سکریٹری محکمہ فینانس مسٹر ایس شیوا شنکر نے باقاعدہ طور پر احکامات جاری کئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ریاستی ڈائرکٹر محکمہ بہبود برائے خواتین و اطفال اور معذورین کے تحت 325 ایکسٹینشن آفیسر گریڈ II کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کے لیے منظوری دینے کی محکمہ کی جانب سے کی گئی خواہش پر ہی حکومت تلنگانہ نے مذکورہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کی منظوری دی ہے ۔ اور ان جائیدادوں پر تقررات محکمہ جاتی سیلیکشن کمیٹی ( ڈپارٹمنٹل سیلیکشن کمیٹی ) کے ذریعہ کئے جائیں گے ۔۔