محکمہ بہبودی خواتین و اطفال میں تقررات کے امتحان کی میرٹ لسٹ جاری

حیدرآباد 4 اگست : ( سیاست نیوز ) : محکمہ بہبودی خواتین و اطفال میں ’ ایکسٹینشن آفیسرس گریڈ I کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے تحریری ٹسٹ کا انعقاد عمل میں لایا تھا ۔ نشانات و میرٹ لسٹ جاری کردی گئی ۔ شریمتی وانی پرساد سکریٹری کمیشن نے کہا کہ نشانات و میرٹ لسٹ ٹی ایس پی ایس سی ویب سائٹ پر دستیاب رکھی گئی ہے ۔ جو جملہ 8516 امیدواروں کی ہے ۔ امیدوار مشاہدہ کرسکتے ہیں ۔