محکمہ برقی میں تقررات کیلئے اعلامیوں کی اجرائی

انجینئرس، ڈپلومہ ہولڈرس ، آئی ٹی آئی اور ووکیشنل امیدواروں کوزرین موقع
حیدرآباد۔/3جنوری، ( سیاست نیوز) ٹرانسمیشن کارپوریشن آف تلنگانہ لمیٹیڈ ( ٹی ایس ٹرانسکو ) 1,604 جائیدادوں پر بھرتی کیلئے تین اعلامئے جاری کردیئے گئے ہیں۔ جونیر لائن مین (جے این ایم ) 1,100، سب انجینئر ( الکٹریکل ) 174، اسسٹنٹ انجینئر (اے ای ) 330، (الکٹریکل 250 +سول +49 ، ٹیلکام 31) تنخواہ جے ایل ایم 15,585 ۔ 25,200 سب انجینئر ؍ الکٹریکل ۔ 20,535 ۔ 44,155 اے ای کو 41,155۔ 63,600 روپئے ہوگی۔ قابلیت کے اعتبار سے جے ایل ایم جائیداد کیلئے دسویں جماعت یا اس کے مماثل امتحان میں کامیابی کے علاوہ الکٹریکل ؍ وائر مین ٹریڈ میں آئی ٹی آئی یا الکٹریکل ٹریڈس دو سالہ انٹر میڈیٹ ووکیشنل کورس کامیاب ہوں۔ سب انجینئر ( الکٹریکل ) کیلئے الکٹریکل انجینئرنگ میں ڈگری ؍ ڈپلوما ؍ اس کے مماثل امتحان میں کامیابی ضروری ہے جبکہ اے ای جائیداد کیلئے متعلقہ شعبہ جات کے مطابق قابلیت الکٹریکل ؍ الکٹریکل اینڈ الکٹرانکس ؍ سول، ٹیلی کمیونکیشن؍ الکٹرانکس؍ الکٹرانکس اینڈ کمیونیکیشن میں بیچلر ڈگری ؍ اے ایم آئی ای امتحانات میں سیکشن اے، سیکشن بی کامیاب یا اس کے مماثل امتحان میں کامیاب ہوں اور امیدوار کی عمر جے ایل ایک کیلئے 35-18 برس کے اندر، سب انجینئر ( الکٹریکل ) اور اے ای امیدواروں کی عمر 44-18 برس کے اندر ہونی چاہیئے جبکہ تحفظات کے زمرہ میں آنے والے امیدواروں کے قواعد کے مطابق عمر کی چھوٹ دی جائے گی۔ امیدواروں کا انتخاب تحریری امتحان کے ذریعہ ہوگا۔جے ایل ایم جائیدادوں کیلئے پول ؍ ٹاور کلائمبنگ منعقد کیا جائے گا اور اس میں کامیاب ہونے والوںکو ہی منتخب کیا جائے گا۔ درخواست فیس 220 روپئے ( اپلیکیشن پروسیسنگ فیس 100 روپئے + ایگزامنیشن فیس 120 روپئے ) ہے۔ ایس سی، ایس ٹی ، بی سی اور جسمانی معذورین کیلئے کوئی فیس نہیں ہوگی اور درخواست آن لائن کرنا ہوگا۔مزید تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ tstransco.cgg.gov.in ملاحظہ کریں۔