حیدرآباد 5 جنوری (پریس نوٹ) ریاستی اقلیتی کمیشن کی مداخلت اور محمد نصیر پاشاہ و دیگر کی داخل کردہ عرضی کے نتیجہ میں کمیشن نے ایک کیس درج کرتے ہوئے انکوائری منعقد کرائی۔ بعدازاں حکومت تلنگانہ، پرنسپل سکریٹری برائے حکومت، محکمہ صحت، طب و خاندانی بہبود نے کمیشن کی سفارشات پر محکمہ آیوش میں 391 جائیدادیں تشکیل دینے کے احکام مورخہ 26 نومبر 2015 ء جاری کئے۔ میڈیکل آفیسر، کمپاؤنڈر وغیرہ کے بشمول مذکورہ بالا جائیدادیں اقلیتوں کے لئے ایک موقع ہیں، جو درکار قابلیت ہونے پر محکمہ آیوش میں ملازمت حاصل کرسکتے ہیں۔