شمس آباد ۔ 29 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : محمد عبدالمقیت چندا ٹی آر ایس میناریٹی سیل ضلع صدر کو میدک ایم پی انتخابات کے پیش نظر سداشیو پیٹ منڈل کا انچارج مقرر کیا گیا ۔ وہ غوث علی نائب صدر ، احمد پٹیل جنرل سکریٹری ، عبید علی اور شاہنور پاشاہ اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ سدا شیو پیٹ میں بارہ دن قیام کرتے ہوئے میدک ایم پی کے انتخابات میں ٹی آر ایس کی کامیابی کے لیے کام کریں گے ۔ محمد عبدالمقیت چندا نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ میدک رکن پارلیمنٹ کے لیے ٹی آر ایس امیدوار کی تائید میں انتخابی مہم چلائیں گے ۔۔