محمد عبدالصمد اسٹیٹ ٹیچر یونین سے مستعفی

حیدرآباد 19 اگسٹ (راست) محمد عبدالصمد نے ٹیچر تنظیم اسٹیٹ یونین تلنگانہ کی ابتدائی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہ اپنے تقرر 1991 ء سے آج تک اس تنظیم سے وابستہ رہے۔ اس دوران انھوں نے منڈل ضلع اور ریاستی سطح پر مختلف عہدوں پر رہتے ہوئے اساتذہ برادری اور طلبہ کی بے لوث خدمات انجام دیتے رہے۔ انھوں نے چند ناگزیر حالات کی بناء اس تنظیم کی ابتدائی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔