محمد عبدالرشید ڈی ایس پی سوریا پیٹ مقرر

حیدرآباد ۔ 25 ۔ نومبر (راست) محمد عبدالرشید کو سوریہ پیٹ میں ڈیویژنل پولیس آفیسر کی حیثیت سے مقرر کیا گیاہے ۔ ضلع کریم نگر سلطان آباد منڈل گنے پلی سے تعلق رکھنے والے عبدالرشید سال 2012 ء بیاچ کے ڈی ایس پی ہیں جنہوں نے ایک سال کی تربیت آیا میں مکمل کرنے کے بعد 6 ماہ دباک ضلع میدک میں اپنی تربیت مکمل کی اور تین ماہ گرے ہاؤنڈس میں تربیت مکمل کرنے کے بعد انہیں حالیہ دنوں سوریہ پیٹ سب ڈیویژن کی ذمہ داری دی گئی ہے۔