محمد عبدالحمید کے بشمول 11 مسلم نعشوں کی تدفین

حیدرآباد /29 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو انسپکٹر پولیس ہمایوں نگر کا مراسلہ وصول ہوا جس میں مقتول محمدعبدالحمید کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔ انسپکٹر ہمایوں نگر نے ملزمین کو گرفتار کرکے نعش ادارہ سیاست کے حوالے کی تاکہ مرحوم کی تدفین کی جائے ۔ علاوہ ازیں پولیس افضل گنج کے 3 پولیس کاچی گوڑہ ،1 پولیس ملک پیٹ ، 1 ریلوے پولیس کاچی گوڑہ ،2 پولیس لنگر حوض 1 پولیس عنبرپیٹ 1 آصف نگر 1 جملہ 11 مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ سے حاصل کرکے قبرستان کوکٹ پلی میں تدفین عمل میں لائی گئی ۔ نماز جنازہ مولانا محمد زبیر نے قبرستان ہی میں پڑھائی ۔ کارخیر میں حصہ لینے پر ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان نے صدر قبرستان و عیدگاہ کوکٹ پلی شیخ عبدالعزیز اور ان کے رفقاء کا شکریہ ادا کیا ۔