حیدرآباد۔یکم مارچ(پی ٹی آئی)سابق کرکٹر اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ محمد اظہرالدین کانگریس کی ٹکٹ پر آئندہ لوک سبھا انتخابات کا مغربی بنگال سے مقابلہ کریں گے۔ مغربی بنگال کانگریس کمیٹی کے صدر ادھیر چودھری نے کہا کہ وہ مغربی بنگال کے حلقہ جات بسیراہاٹ، بارہ ست، اولوبیرا اور کرشنا نگر میں سے کسی ایک حلقہ میں سے مقابلہ کریں گے۔ لیکن ہم انہیں بسیراہاٹ سے مقابلہ کرانے کے خواہاں ہیں۔ چند دنوں میں صورتحال بھی واضح ہوجائے گی۔ محمد اظہرالدین اترپردیش کی حلقہ مرادآباد سے لوک سبھا میں کانگریس ایم پی ہیں۔