محروس اندرانی شریک دواخانہ حالت نازک، تحقیقات کا حکم

ممبئی ، 2 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) میڈیا کی سابقہ بڑی شخصیت اندرانی مکرجی جو اپنی بیٹی شینا بورا کے قتل کی ملزمہ ہے، اُس نے آج جیل میں چند گولیاں کھا لیں، جس کے بعد اسے فوری دواخانہ سے رجوع کیا گیا، جہاں کہا گیا کہ اُس کی حالت ’’نازک‘‘ ہے، جس کے سبب یہ قیاس آرائی ہورہی ہے کہ اُس نے شاید خودکشی کی کوشش کی۔ چیف منسٹر دیویندر فرنویس نے معاملہ کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں جے جے ہاسپٹل کے ڈین ٹی پی لہانے نے میڈیا کو بتایا کہ اسے دوپہر 2 بجے لایا گیا۔ وہ تب سے بیہوش ہے۔ اُس نے شاید چند  ٹیبلٹس استعمال کئے ۔ 43 سالہ اندرانی اپنی بیٹی 24 سالہ شینا کے سنسنی خیز قتل کی اصل ملزمہ ہے۔ ڈی سی پی موہن داہیکر نے کہا کہ اسے بے چینی کی شکایت پر جیل سے دواخانہ منتقل کیا گیا۔