محبوب نگر میں چار کسانوں کی خودکشی

محبوب نگر۔ 28ستمبر ( پی ٹی آئی) تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر میں بشمول تین خواتین چار کسانوں نے مالی پریشانی اور قرض کے بوجھ سے دل برداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ انہوں نے فصل کیلئے قرض حاصل کیا تھا لیکن کاشت کے باوجود خرچ شدہ رقم بھی واپس نہ مل سکی ۔ یلکاگوڑم کھیڑا کی 45 سالہ چاکلی یادماں ‘ مال دھاکل منڈل کی 30سالہ لکشمی ‘ موضع اددمانداپور کی 30 سالہجینتی اور موضع سنگی نینی پلی کے 70سالہ فقیرابویا نے خودکشی کرلی لیکن سرکاری عہدیداروں نے اس بات کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا کہ ان کسانوں نے مالی نقصانات کے سبب خودکشی کی ہے بلکہ دعویٰ کیا کہ دیگر وجوہات کی بناء پر انہوں نے خودکشی کی ہے ۔