محبوبہ مفتی کی فاروق عبداللہ سے ملاقات

سری نگر۔/8اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک غیر متوقع سیاسی ملاقات میں چیف منسٹر جموں و کشمیر محبوبہ مفتی آج اپوزیشن نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ سے ملاقات کیلئے آگے بڑھیں جبکہ دستور میں اُس آرٹیکل کے تعلق سے مباحث جاری ہیں جو اس ریاست کو خصوصی مراعات عطا کرتا ہے۔ نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر عمر عبداللہ نے ٹوئیٹ میں بتایا کہ محبوبہ مفتی نے آج شام صدر جے کے این سی سے ملاقات کرتے ہوئے ریاست کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ خیرسگالی ملاقات رہی۔