مجھے ’سیاسی آلہ کار‘ بنالیا گیا :رابرٹ وڈرا

نئی دہلی ۔22نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) رابرٹ وڈرا جن کے اراضی سودوں کی بی جے پی زیراقتدار ہریانہ اور راجستھان حکومتوں کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں ۔ آج ادعا کیا کہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ایک سیاسی آلہ کار بنادیا گیا ہے ۔ وہ صدر کانگریس سونیا گاندھی کے داماد ہیں ۔ متنازعہ بزنسمین نے کہا کہ وہ کہیں اور ہوتے اور کسی سیاسی خاندان سے مربوط نہ ہوتے تو شاید اُن کے بارے میں اتنا ہنگامہ کھڑا نہ کیا جاتا ۔ انہوں نے کہا کہ اُن پر مستقل طور پر سیاسی حملے کئے جارہے ہیں اور ادعا کیا کہ بی جے پی ان حملوں کو سیاسی آوازار کے طور پر استعمال کررہی ہے۔ جب بھی وہ رائے عامہ منعطف کرنا چاہتی ہے اُن کے بارے میں بیان بازی شروع ہوجاتی ہے۔