حیدرآباد 2 فبروری ( سیاست نیوز ) پرانے شہر میں آج جی ایچ ایم سی انتخابات کی پولنگ کے دوران پیش آئے تشدد اور غنڈہ گردی کے واقعات اور پولیس کی عمدا خاموشی کیا چیف منسٹر کے ایک بیان کا نتیجہ ہے ؟ ۔ یہ سوال آج مختلف گوشوں سے کیا گیا کیونکہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے خود انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ ’ مجلس ہماری دوست جماعت ہے ‘ ۔ آج جس طرح سے پرانے شہر میں مارپیٹ کے واقعات پیش آئے اور مخالفین کو جس طرح سے نشانہ بنایا گیا اور ان واقعات پر ساؤتھ زون پولیس نے جو رویہ اختیار کیا تھا اس سے شہریوں میں یہ تاثر دیکھا گیا کہ آیا چیف منسٹر کے اس ریمارک کی وجہ سے تو پولیس نے ایسا رویہ اختیار نہیں کیا ؟ ۔