مجتبیٰ حسین پر ادارہ سیاست کا تیار کردہ ویب سائٹ جناب زاہد علی خاں رسم اجراء انجام دیں گے

حیدرآباد ۔ 20 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ ) : برصغیر کے مایہ ناز طنز و مزاح نگار پدم شری ڈاکٹر مجتبیٰ حسین کی جملہ تصانیف ، مضامین ، خاکوں اور ان پر تحریر کردہ بے شمار مضامین اور انٹرویوز پر مشتمل ویب سائٹ ادارہ سیاست نے ترتیب دیا ہے جو ایک تاریخی کارنامہ ہے۔ ساڑھے چھ ہزار صفحات اور چار سو سے زائد فوٹوز پر مشتمل یہ ویب سائٹ اپنی مثال آپ ہے۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کے ہاتھوں ویب سائٹ 9 اگست کو لانچ کیا جائے گا ۔ ویب سائٹ کی رسم اجراء تقریب میں ادب دوستوں اور مجتبیٰ حسین کے مداحوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی ۔۔