مجاہدین آزادی کو وزیراعظم کا خراج عقیدت

نئی دہلی ۔ 23 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج مجاہدین آزادی بھگت سنگھ ، سکھ دیو اور راج گرہ کوان کی یوم شہادت کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ وزیراعظم نے ایک پیام میں کہا کہ بھگت سنگھ ، سکھ دیو اور درجگرو کی یوم شہادت کے موقع پر عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے قوم کیلئے اپنی جانیں نچھاور کردیں۔ یہ تینوں مجاہدین آزادی نے 17 ڈسمبر 1928 ء کو برطانوی پولیس سپرنٹنڈنٹ سکنڈداس کو ہلاک کرنے کی کوشش کی تھی جس پر انہیں سزائے موت دی گئی تھی، انہیں 23 مارچ 1931 ء کو لاہور کے سنٹرل جیل میں پھانسی پر لٹادیا گیا تھا۔